فل ڈریس

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پورا لباس، مکمل لباس (اس کا مرکب فل ڈریس ریہرسل بھی مستعمل ہے)۔ "جہاں ہم فل ڈریس کا استعمال کریں دستانہ ضروری ہے۔"      ( ١٨٨١ء، رسالہ تہذیب الاخلاق، ١٥٤ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے دخیل صفت 'فُل' کو اسی زبان سے ماخوذ اسم 'ڈِرَیس' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨١ء کو "رسالہ تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پورا لباس، مکمل لباس (اس کا مرکب فل ڈریس ریہرسل بھی مستعمل ہے)۔ "جہاں ہم فل ڈریس کا استعمال کریں دستانہ ضروری ہے۔"      ( ١٨٨١ء، رسالہ تہذیب الاخلاق، ١٥٤ )

جنس: مذکر